اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی سے زیادہ خوش ہوتے ہیں

➖➖➖➖➖

➖➖➖➖اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی سے زیادہ خوش ہوتے ہیں➖➖

*حضرت سماک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :*

*اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی سے زیادہ خوش ہوتے ہیں ، جو اپنا زاد راہ لے کر اپنے اونٹ پر لا دے اور کسی سفر پر روانہ ہو جائے ۔*

*( دوران سفر ) کسی جنگل و بیابان میں پہنچ کر اس کو آرام کرنے کی ضرورت پیش آئے تو وہ سواری سے اتر کر وہاں ایک درخت کے نیچے سستانے کے لئے لیٹ جائے اور سو جائے اور بیدار ہو تو اس کا اونٹ گم ہوچکا ہو ۔*

*اس کی تلاش میں ایک مسافت ( فاصلہ ) طے کرے ، لیکن اسے اونٹ نظر نہ آئے ۔*

*پھر ایک مسافت کا سفر کرے ، لیکن اس کو کچھ دکھائی نہ دے ۔*

*پھر تیسری مرتبہ ایک مسافت اس کی تلاش میں نکلے ، مگر اس کو کچھ نظر نہ آئے ۔*

*پھر اسی جگہ پر واپس آ جائے ، جہاں اس نے آرام کیا تھا ، دریں اثناء کہ وہ بیٹھا ہو کہ اس کا اونٹ چلتے ہوئے آ جائے اور اپنی لگام اس کے ہاتھ میں دیدے ۔*

*اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی سے زیادہ خوش ہوتے ہیں ، جو اس طرح سے اپنے اونٹ کو پاتا ہے ۔*

*بخاری ( 2308 ) و مسلم ( 2745 )*

*توبہ سے انسان اللہ تعالی کی رضا مندی حاصل کر لیتا ہے ۔*

*( ابن حبان # 2091 )*

*احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے منتخب ساٹھ دلچسپ واقعات ، ص : 57*

MARWAT TECHS

Hi Greetings! thanks for reaching here, We are so delighted to welcome you on board. Your intelligence and energy make you an asset to your family and love ones.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Newsletter