جانتے ہیں وه آدمى کون تھا....?

ایک آدمی روزانہ اپنے خاندان کو دیکھ کر اور اپنے خاندان کے اخراجات کو دیکھ کر پریشان رہتا کے کیا کروں اتنى پریشانیاں ہیں کبھى بیماری آ جاتی ہے تو کبھى قرض کبھى بچوں کے اخراجات کى پریشانی تو کبھى گھر کا خرچ ان سب چیزوں سے پریشان وه روزانہ اس بات کو سوچتا کے کیسے پورا کروں یہ سب....
اُسی علاقے کا بادشاہ روزانہ کئی دفعہ اعلان کرتا کے اگر کسى کو کوئی پریشانی کوئی بیماری کوئی دھن دولت رزق کى ضرورت ہے تو وه آجائے
میں مفت میں دولت بھى دیتا ہوں بیماری کى دوا بھى دیتا ہوں پریشانیوں کا حل بھى دیتا ہوں
بادشاہ دن میں کئی دفعہ اعلان کرتا اور وه آدمى روزانہ اعلان سنتا بھى تھا لیکن پھر بھى نہ جاتا.
اور اگر کبھى چلا بھى جاتا تو جو برتن لے کر جاتا مانگنے کے لیے وه برتن ہى اُلٹا رکھتا جلدى میں جاتا کے کہیں پیچھے میرا وه کام نہ رہ جائے یہ کام نہ رہ جائے اور اسى جلدى میں وه ان سب چیزوں سے محروم رہ جاتا.
جانتے ہیں وه آدمى کون تھا....?
وه آدمى میں ہوں،
وه آدمى آپ ہیں ،
وه آدمی ہم سب ہیں،
وه رزق دینے والا سب بیماریوں کى دوا دینے والا سب پریشانیوں کو حل کرنے والا میرا رحمان اللہ روزانہ نہ جانے کتنى دفعہ اپنے بندے کو بلاتا ہے کے میں سب کچھ دیتا ہوں اور ہم لوگ روزانہ اس کى بات سن کر نہ جانے کون سے اتنے ضرورى کاموں میں مگن رہتے ہیں کے اتنى پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں لیکن کبھى ان کا حل بتانے والے کے پاس نہیں جاتے اور اگر کبھى غلطى سے چلے بھى گئے تو جلدى میں ھى لگے رہے
نہ تو ہمیں مانگنے کا طریقہ پتہ ہے اور نہ ہم نے کبھى اپنا برتن سیدھا کیا کے اس میں کچھ آ جائے..
کاش ہمیں مانگنے کا طریقہ آ جائے اور وه عطا کر دے.. آمین
Admin Asim Javed
https://chat.whatsapp.com/Fkp2WaUEXIrCJriBtFEvUi
MARWAT TECHS

Hi Greetings! thanks for reaching here, We are so delighted to welcome you on board. Your intelligence and energy make you an asset to your family and love ones.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Newsletter