میں رمضان میں دسترخوان پر بیٹھا اذان کا انتظار کر رہا تھا

*. ذرا مســکرا لیـں*

ایک شادی شدہ آدمی کا قصہ سنیے... 
کہتے ہیں کہ 
میں رمضان میں دسترخوان پر بیٹھا اذان کا انتظار کر رہا تھا اور میری بیوی افطاری کی تیاری کر رہی تھی،
 اس دوران میں نے ہاتھ اٹھائے اور اپنے غیر شادی شدہ دوست کے لیے دعا کرنے لگا کہ اللہ تعالیٰ اسے نیک بیوی عطا فرما، 
میری بیوی چلاتے ہوئے آئی اور زور سے میز پر ہاتھ مارا، میں نے اسے کہا، میں اپنے دوست کے لیے دعا کر رہا ہوں، تمہیں کیا ہوا ہے؟
کہنے لگی اس کے لیے ہر چیز کی دعا کرو، سوائے شادی کے

میں نے پوچھا کیوں؟
کہنے لگی، یہ وقت قبولیت کا ہے اور فرشتے کہیں گے
 {ولك بمثل}
 تمہارے لیے بھی وہی ( جو تم نے دوسرے کے لیے دعا کی)

یقینا اپ کے چہرے پہ مسکراہٹ آئی ہوگی،

لیکن مزاح کے علاوہ اس میں ایک تذکیر، نصیحت، اور کام کی بات بھی ہے، 

مجھے اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث مبارکہ یاد آئی ،

مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو لأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ، إِلاَّ قَالَ الْمَلَكُ: وَلَكَ بِمِثْلٍ (مسلم 2732)

جو بھی مسلمان بندہ اپنے بھائی کے لیے اکیلے میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے "آپ کے لیے بھی ویسا ہی ہو" 

کتنی عظیم بشارت ہے......❤️💯


*کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟*
*صلی اللہ علیہ والہ وسلم* 


*رات سوتے وقت والدین کے* 
*قدم بُوسہ کی ترکیب فرماٸیں*

MARWAT TECHS

Hi Greetings! thanks for reaching here, We are so delighted to welcome you on board. Your intelligence and energy make you an asset to your family and love ones.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Newsletter